پی جی ایم آئی میں مشینری کی خریداری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

پی جی ایم آئی میں مشینری کی خریداری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی اور لاہو رجنرل ہسپتال میں مالی سال 2015-16 کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز سمیت نئی و جاری سکیموں کی بر وقت تکمیل اور متعلقہ مشینری کی خریداری کی نگرانی کے لئے پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر خالد محمود کی سربراہی میں 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے کمیٹی کے دیگر ارکان میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ خزانہ کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ صحت کے پرکیورمنٹ سپیشلسٹ ، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت اور چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات (بلڈ نگ) شامل ہیں ۔ سپیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 جولائی کو پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود کی زیر صدارت جنرل ہسپتال میں منعقد ہو گا ۔ مالی اخراجات اور مینجمنٹ کے ایکسٹرنل آڈٹ کے لئے محکمہ صحت ایک آزاد تھرڈ پارٹی کمیٹی قائم کرے گا ۔