ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈکی جانب سے 38پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں کیش پرائز تقسیم

ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈکی جانب سے 38پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں کیش پرائز تقسیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی انتظامیہ نے پہلے سالانہ امتحان 2014ء کے 38پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے کیش پرائز، سرٹیفکیٹس اور میڈلز متعلقہ اداروں کے پرنسپلز کو ارسال کر دئیے ہیں۔مجموعی طور پر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کے لئے مبلغ30,000/- روپے، 20,000/-روپے اور15,000/- روپے کے کیش پرائز چیک جب کہ انفرادی طور پر اپنی ٹیکنالوجی اور ڈسپلن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے مبلغ10,000/- روپے کا کیش پرائز بمعہ سرٹیفکیٹ اور میڈلز ارسال کر دئیے ہیں۔ملک میں سیکورٹی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد نہ کر سکا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4