ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ‘ کے طلبااور اساتذہ کانظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ‘ کے طلبااور اساتذہ کانظریۂ پاکستان ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ‘ لاہورکے طلبااور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مدرسہ نعیمیہ نور القرآن‘ مصری شاہ‘ لاہور‘جامعہ رضویہ مظہر الاسلام‘ غازی آباد‘ لاہور‘مدرسہ تعلیم القرآن فاروق اعظم‘ سمن آباد‘ لاہور‘جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ بیگم کوٹ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد261تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4