اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کی یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰؓ پر تقاریب

اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کی یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰؓ پر تقاریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰؓ پر تقاریب کا اہتمام کیا مرکزی تقریب سیدنا علی المرتضی ٰؓ سیمینار کے عنوان سے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی،ترجمان محمد عدنان نے کہا کہ خلیفۂ چہارم،فاتح خیبر،شوہر خاتون جنتؓ، حیدر کرار سیدنا علی المرتضیٰؓ کی سیرت وکردار مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے تربیت پیغمبر ﷺ میں رہنے والی اس عظیم ہستی کی زندگی عشق رسولﷺ ،عدل وانصاف ،حریت سے لبریز تھیسوائے غزوہ تبوک کے تمام غزوات میں آپؓ نے جرأت وبہادری کے جوہر دکھائے فتح خیبر آپؓ کے ہاتھوں ہوا آپؓ کو شیر خدا کا لقب زبان رسول ﷺ سے ملا،اسلام میں حیدر کرارؓ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ،خلفائے ثلاثہؓ کی حکومتوں کو آپؓ نے صدق دل سے تسلیم کی انؓ کی اقتداء و پیشوائی کی پیروی کی ،عہد خلفائے ثلاثہؓ میں آپؓ قاضی القضاء کے مقام پر فائض رہے۔اپنے عہد خلافت میں شورشوں کے باوجود جرأت وبہادری کا مظاہرہ کیا اور بہترین،کامیاب ترین خلیفہ کے طور پر ابھرے ،آپؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے ا حیدر کرارؓ کا تذکرہ خیر باعث ثواب ونجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا عہد خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے آج پاکستان مسائل سے اس لئے دو چار ہے کہ حکمرانوں نے حضرت علیؓ کے نظام حکومت خلافت کی بجائے انسان ساختہ غیر معیاری ،انسان دشمن نظام جمہوریت کوا پنا رکھا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کا تحفظ حضرت علی حیدر کرارؓ جیسا نظام حکومت قائم کرنے میں ہے یوم علیؓ اور خلفائے ثلاثہؓ کے ایام پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان (I.T.T.PAK ) ملک میں خلافت راشدہؓ کی طرز پر اسلامی فلاحی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہے پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے ہماری جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں اسلامی نظام کے علاوہ جو بھی نظام لاگو کیا جائے گا وہ بری طرح ناکام ونامراد ہوگا کامیابی اور ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4