فاؤنڈیشن ایسسٹڈسے منسلک سکولوں کوٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے سرکلر جاری

فاؤنڈیشن ایسسٹڈسے منسلک سکولوں کوٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے سرکلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے "فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول"میں توسیع کے 9ویں مرحلہ میں پارٹنر شپ کرنے والے سکولوں کو آئندہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کی جانب سے جاری کردہ سر کلر میں کہا گیا ہے کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہو گا، یہ امتحان اردو ، انگریزی اور ریاضی کے مضامین میں لیا جائے گا جس میں مڈل و سکینڈری سکولز کی کوئی سی تین کلاسز شریک ہونگی۔اس امتحان کا پرچہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں سے تیار کیا جائے گا جو 45فیصد سلیبس پر مشتمل ہو گا۔