فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری رکھے ، عامر نواب

فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری رکھے ، عامر نواب

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ خوردنی اشیاء میں ملاوٹ اخلاقی گراوٹ کاشاخسانہ ہے۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈاتھارٹی کے آفیسراوراہلکارملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری رکھیں اورمافیا کی طرف سے ہرقسم کادباؤمستردکردیں۔اس قسم کا شرمناک دھندا کرنیوالے انسان نہیں درندے ہیں لہٰذاء ان پرہرگزرحم نہیں کیا جاسکتا۔خوردنی اشیاء ہوں یاادویات ملاوٹ کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے قابل گرفت ہیں،انہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے گی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ پڑھوپنجاب ،بڑھوپنجاب کے مثبت اثرات منظرعام پرآناشروع ہوگئے ۔تعلیمی انقلاب کے بغیر جہالت اوربیروزگاری کاسیلاب نہیں روکاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرضیاء اللہ آفریدی کی بدعنوانی کابھانڈا پھوٹنااورموصوف کاگرفتارہوناعمران خان کی سیاست کیلئے ایک بھونچال کی طرح ہے۔دوسروں پرانگلیاں اٹھانے والے عمران خان اب اپنے صوبائی وزیرکے کرتوت کی کیا وضاحت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان صوبائی وزیر کی گرفتاری اوراس کا استعفیٰ آنے کے باوجودپی ٹی آئی اس داغ کوزندگی بھرنہیں دھوسکتی ۔ عمران خان کے حالیہ بیان'' ضیاء اللہ آفریدی کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہے''کی کوئی سیاسی واخلاقی حیثیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے بعدابھی خیبرپختونخواحکومت کے مزید کئی پردہ نشین بے نقاب ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4