پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز افطار پارٹی کا خصوصی اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، سینئر نائب صدر اجمل اشفاق، نائب صدور امتیاز شاہین، حاجی منیر، سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم کے علاوہ اراکین ایسوسی ایشن حاجی اسحاق، مقصود احمد گل، محمد نعیم، محمد عرفان، محمد جمیل، عرفان افضل، میاں ثاقب، میاں اسحاق، محمد زاہد کے علاوہ دیگر ممبران ایسوسی ایشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی اور جنرل سیکرٹری شیخ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا عطاء کردہ تحفہ ہے اور یہ بابرکت مہینہ ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ روزہ تزکیہ نفس بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اللہ تعالیٰ کے حضور زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ غرباء اور مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرلینا چاہیے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4