ورچوئل یونیورسٹی کی بارہویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ورچوئل یونیورسٹی کی بارہویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی بارہویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس ایم اے جناح کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ر یکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اے ملک نے کی۔ اجلاس میں نئے ڈگری پروگرامز، ایم فل زوالوجی، ماسٹرز آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ایم فل جنیٹکس کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں چھٹی کے دنوں اور شام کی کلاسز میں منعقد کیے جانے والے نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری بھی دی گئی جن میں زوالوجی، جنیٹکس اوربائیو ٹیکنالوجی میں ایم فل، ماسٹرڈگری پروگرام میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ایم ایس بائیو انفارمیٹکس شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4