پی، جے،ڈبلیو، ٹی صحافیوں کی فلاح کے لئے کام کر نیوالی واحد تنظیم ہے ،ملک شاہد

پی، جے،ڈبلیو، ٹی صحافیوں کی فلاح کے لئے کام کر نیوالی واحد تنظیم ہے ،ملک ...

لاہور( پ۔ر) پاکستان جرنلسٹ ویلفئیر ٹرسٹ(پی، جے،ڈبلیو، ٹی) کے مرکزی صدر ملک شاہد جاوید اور ملک کے نامور سینئیر صحافیوں،اینکر پرسن کی سرپرستی میں علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود پر کام کرنے والی پہلی تنظیم جس نے پاکستان،آزاد کشمیر سمیت گلگت،بلتستان کے صحافیوں کے لئے ابتدائی طور پر لاہور اور کراچی میں ہسپتال قائم کر دئے گئے ہیں، جس میں پاکستان جرنلسٹ ویلفئیر ٹرسٹ کے تمام ممبرز صحافیوں اور ان کی فیملیز کو مفت طبی سہولیات اور قانونی امداد دی جارہی ہیں،اس دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے پاکستان کے تمام اضلاع میں بھی صحافی ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔پاکستان جرنلسٹ ویلفئیر ٹرسٹ(پی، جے،ڈبلیو، ٹی) اپنے تمام صحافی ممبران کو مفت طبی سہولیات کے علاوہ مفت قانونی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔پاکستان جرنلسٹ ویلفئیر ٹرسٹ کے فری لیگل سیل میں ملک کے نامور وکلاء حضرات دن رات صحافی برادر ی کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیگی،ان خیالات کا اظہار لاہور میں (پی، جے،ڈبلیو، ٹی) کے زیر اہتمام ہسپتال کے افتتاح کے موقع پرچیف ایگزیکٹو لاہور ہسپتال (پی، جے،ڈبلیو، ٹی)ڈاکٹر ارشد محمودودیگر نے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4