ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرقصور جاوید شیخ کو عدم ثبوت کی بنا ء بری
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت احمد نواز رانجھا نے اڑھائی لاکھ خوردبرد کیس میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرقصور جاوید شیخ کو عدم ثبوت کی بنا ء بری کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرقصور جاوید شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن نے چالان عدالت میں پیش کیا جس میں الزام تھا کہ اس نے سوشل ویلفیئر میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹرتعیناتی کے دوران محکمے کے اڑھائی لاکھ روپے خوردبرد کرلیے تھے۔اطلاع پر ڈی سی او قصور سعید اختر نے اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرایا لیکن عدالت میں جرم ثابت نہ ہو سکا جس پر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم جاوید شیخ کو بری کردیاہے۔