منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مقدمات، 5مجرموں کوعمر قید و جرمانوں کی سزائیں

منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مقدمات، 5مجرموں کوعمر قید و جرمانوں کی سزائیں

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کورٹ محمد خالد نواز نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث 5مجرموں عمر قید و جرمانوں سمیت مختلف سزاؤں کا حکم سنادیاہے ۔اے این ایف حکام نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر ملزم نثار احمد کے اڈے سے 155کلو گرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم اپنے ساتھی سمگلرز کے ساتھ مل کر دبئی سمگل کرنے والا تھا ،دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم نثار احمد کو عمر قید اور 3لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں قیدی کو مزید ایک سال قید بھگتنی پڑے گی جبکہ اسی مقدمے میں نثار احمد کے ساتھی ملزم ضیغم عباس کو عدالت نے ایک سال قید بامشقت اور 15ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے، اسی طرح مجرم زاہد عباس ساہی کو عدالت 7سال قید بامشقت اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ،زاہد عباس ساہی کے قبضے سے 7کلو 100گرام ہیروئن برامد ہوئی تھی جبکہ مجرم مطلوب مسیح کو عدالت نے 6 ماہ 15دن کی قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے ،مجرم مطلوب مسیح کے قبضے سے 760گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی اسی طرح مجرم شمعون کوایک سال 9 ماہ قید اور 30 ہزار جرمانہ کی سزا دی گئی ہے۔

، اس کے قبضہ سے 2کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی ،مجرم شمعون نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4