جعلی ادویات تیار کرنے کے جرم میں 2مجرموں کو قید وجرمانہ

جعلی ادویات تیار کرنے کے جرم میں 2مجرموں کو قید وجرمانہ

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے مستی گیٹ میں جعلی ادویات تیار کرنے کے الزام میں 2مجرموں کو قید ومجموعی طور پرایک لاکھ 60ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے جبکہ ایک ملزم ماجد کو بری کردیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے جعلی ادویات تیارکرنے کے الزام میں 3ملزمان شہزاد،ماجد اوراحمد کے خلاف چالان پیش کیا عدالت میں چالان آنے پر ملزمان پر الزام ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے مجرم شہزاد کو 10سال قید جبکہ احمد کو 6ماہ قید سمیت جرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے جبکہ ایک ملزم ماجد کو بری کردیا ہے،استغاثہ کے مطابق مذکورہ مجرموں نے ادویات کی جعلی فیکٹریاں لگا رکھی تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4