قتل کے مقدمہ میں 6ملزمان شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

قتل کے مقدمہ میں 6ملزمان شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج منیراحمد خان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 6ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ جنوبی چھاونی میں خالد نامی شخص کی قتل کی تفتیش کے دورن 2 گروپوں محمود اور مقصود گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 2 افراد دین محمداور محمدعلی ہلاک ہو گئے تھے جس پر عدالت نے محمود گروپ کے سعید مزمل وغیرہ جبکہ مقصود گروپ کے محمد نذیر اورنیامت وغیرہ کے خلاف کراس فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کردیاتھا،مذکورہ مقدمہ کافی عرصہ سے عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد خان نے وکلاء اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4