عدالتی حکم کے باوجود گواہ پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم کے باوجود گواہ پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او کے وارنٹ ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے عدالت میں قتل کے مقدمات میں متعدد بارعدالتی حکم کے باوجود گواہ پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ ایس ایچ او جنوبی چھاونی، گلشن راوی اور راوی روڈ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں عدالت میں تینوں تھانوں کے قتل کے کیس زیرسماعت ہے جو گواہوں کے نہ آنے کی وجہ سے التوا میں پڑے ہیں ،عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا تھاکہ وہ گواہوں کو پیش کرے لیکن انہوں نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیاتھاجس پر عدالت نے مذکورہ ایس ایچ او زکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ وہ خود عدالتی حکم کی تعمیل کرائیں اور مذکورہ بالا پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4