تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر کو جواب داخل کرانے کی مہلت

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر کو جواب داخل کرانے کی ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے بحال ہونے والے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی ٹی سی ایل کے جنرل مینیجر ہیومن ریسورس کو جواب داخل کرانے کے لئے 15جولائی تک مہلت دے دی ، مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے پر پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو عدالتی حکم پر بحال تو کر دیا گیا ہے مگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی باعث بحال ہونے والے ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عید قریب ہونے کی وجہ سے ان کی ذہنی اذیت میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا بندوبست کیا جائے۔ پی ٹی سی ایل کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے پی ٹی سی ایل کے بحال ہونے والے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی ٹی سی ایل کے جنرل مینیجر ہیومن ریسورس کو جواب داخل کرانے کے لئے 15جولائی تک مہلت دے دی ۔

عدم ادائیگی

مزید : صفحہ آخر