خسرہ سے ہلاکتیں، محکمہ صحت اور پولیس کو 30جولائی تک جواب کیلئے مہلت

خسرہ سے ہلاکتیں، محکمہ صحت اور پولیس کو 30جولائی تک جواب کیلئے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں اور ناقص ویکسین کی تیاری میں ملوث محکمہ صحت کے افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے درخواست میں محکمہ صحت اور پولیس کو 30جولائی تک مہلت دیتے ہوئے کرپشن اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ،مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2012میں خسرے سے 192بچے ہلاک ہوئے لیکن ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، خسرہ وباء کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت نے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں جو ویکسین سپلائی کی وہ بھی ناقص نکلی، رواں سال بھی 15کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ ہضم کر لیا گیا ہے اور ویکسین کی چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، سرکاری وکیل نے محکمہ صحت کی جانب سے ذمہ دار افسر نہ پیش ہونے پر مزید مہلت دینے کی استدعا کی، عدالت نے خسرہ سے ہونے والی بچوں کی ہلاکتوں اور ناقص ویکسین کی تیاری میں ملوث محکمہ صحت کے افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے درخواست میں محکمہ صحت اور پولیس کو 30جولائی تک مہلت دیتے ہوئے کرپشن اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے محکمہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اس واقعے کے بعد بچوں کی ہلاکتوں اور ناقص ویکسین کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔
مہلت

مزید :

صفحہ آخر -