میاں منظور وٹوکا سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر اظہا ر تعزیت

میاں منظور وٹوکا سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر اظہا ر تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب صدر میاں منظور احمد وٹونے سابق صدر آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم خان کی وفات پر پیپلز پارٹی پنجاب اور اپنی طرف سے دلی تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی کشمیری عوام کے حقوق آزادی کے لیے خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے

اظہا ر تعزیت

مزید : صفحہ آخر