حکمرانوں کا اقتدار اور میٹرو منصوبہ دونوں ڈوب رہے ہیں، محمود الر شید

حکمرانوں کا اقتدار اور میٹرو منصوبہ دونوں ڈوب رہے ہیں، محمود الر شید

لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اقتدار اور میٹرو منصوبہ دونوں ڈوب رہے ہیںآنیوالا دور حکمرانوں کے احتساب کا ہے ‘(ن) لیگ کی کر پشن کی داستانیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ سفارش نہیں میرٹ پر دیں گے ۔ وہ اپنے دفتر میں مسلم ٹاؤن ( یو نین کونسل) 216کے ورکرزسے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ایک ہی بارش نے وفاقی درالحکو مت میں حکمرانوں کے اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالا میٹرو کا منصوبہ ڈوب چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ صرف میٹروکا منصوبہ ہی نہیں انکا قتدار بھی ڈوب رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی ۔

مزید : صفحہ آخر