پنجاب حکومت کے13افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کے13افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ او ایس ڈی نویس حیدر شیرازی کو ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ،افتخار احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ڈی او سی ایچ آر ایم خانیوال،ڈاکٹر شہباز احمد ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ،عبدالعزیز بھٹی او ایس ڈی کو ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم، ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اکرام اللہ نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،منیر احمد شاد ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی کو ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ،عاصم جاوید او ایس ڈی کو ایڈیشنل کلکٹر چکوال،ارشد محمود ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریزکامرس اینڈ انویسٹمنٹ لگا دیا گیا ہے۔ عبدالرحمان شاہ ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ کو ایم پی ڈی ڈی ٹرانسفر کرنے کے بعد آرڈ ر منسوخ کر دیئے۔شیریں ناز ایڈیشنل کلکٹر چکوال کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔ مشکور احمد پرنسپل زرعی انسٹیٹیوٹ سرگودھا کو ٹرانسفر کر کے ای ڈی زراعت شیخوپورہ،پرنسپل بارانی ایریا ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ریاض احمد جاوید کو ای ڈی او زراعت سیالکوٹ،سردار محمد اکبر پرنسپل زرعی انسٹیٹیوٹ رحیم یار خان کو ای ڈی او زراعت گوجرانولہ تعینات کر دیا گیا۔

تقررو تبادلے

مزید : صفحہ آخر