تحریک انصاف لاہور گارڈن ٹاؤن آفس میں امیدواراوں کی آمد کا سلسلہ جاری

تحریک انصاف لاہور گارڈن ٹاؤن آفس میں امیدواراوں کی آمد کا سلسلہ جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور گارڈن ٹاؤن آفس میں چوتھے روز چئیرمین اور وائس چئیرمین کے خواہش مند امیدواران کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی فارم لیتے رہے ان امیدواران میں جو خوش آئند بات ہے پی ٹی آئی کی خواتین بھی براہ راست یونین کونسل کے چئیرمین کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پارٹی فارم حاصل کیے ، ڈاکٹر عاطف الدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تقربیا 700سے ذائد فارم پارٹی آفس سے امیدواران حاصل کر چکے ہے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جولائی ہے جس کے بعد صوبائی حلقوں پر قائم کمٹیاں امیدواران کے نام لاہور آفس کو 30 جولائی کو ارسال کریں گے ، جس کے بعد حتمی لسٹ جاری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکمران جماعت کو عبرت ناک شکست ہو گی ۔

سلسلہ جاری

مزید : صفحہ آخر