لیسکو ملازمین کو بھی عید سے پہلے بونس دیاجائے ،احسان احمد چودھری

لیسکو ملازمین کو بھی عید سے پہلے بونس دیاجائے ،احسان احمد چودھری

لاہور( خبرنگار)جینکوز ، این ٹی ڈی سی اور دیگر بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی طرح لیسکو کے ملازمین کو بھی عید سے پہلے بونس کی ادائیگی کی جائے ۔لیسکو ملازمین دن رات محنت کرکے لیسکو کے صارفین کو بجلی مہیا کئے ہوئے ہیں وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے گھروں کو روشن رکھتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ملازمین نہیں بلکہ حکومتوں کی ناقص پالیسیاں اور بجلی منصوبوں پر توجہ نہ دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل احسان احمد چودھری نے لیسکو پیغام یونین لاہور ریجن کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سی بی اے کا دوسالہ پیریڈ ختم ہوچکا ہے۔ لہذا اب بجلی کمپنیوں میں کوئی یونین سی بی اے نہیں ہے ۔انشاء اللہ پیغام یونین لیسکوسی بی اے یونین بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارشوں کے موسم میں حفاظتی اقدامات کے بغیر کام نہ کریں ۔

احسان احمد چودھری

مزید : صفحہ آخر