سی ٹی ڈی کی کارروائی 7دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی 7دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار دہشت گرد تاجروں کو اغوا کرکے بھتہ وصول کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر