مسائل جنگوں سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، مشاہد اللّٰہ

مسائل جنگوں سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، مشاہد اللّٰہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوتے ہیں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کی اہم پیش رفت ہے ، عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہے ان کو کسی بات کا کوئی عملنہیں ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ سے خطے کے لوگوں کی حالت بدحال ہوگئی ہے اس لئے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بہت اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی آئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سارک کانفرنس میں شرکت کرینگے جو خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہیں ان کو کسی بات کا عمل نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ڈی جے بٹ اور ٹینٹ والوں کے مسائل حل کریں ۔

مشاہد اللہ

مزید : صفحہ آخر