چوکر پر سات فیصد جی ایس ٹی کے خاتمہ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، ڈاکٹربلال صوفی

چوکر پر سات فیصد جی ایس ٹی کے خاتمہ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، ڈاکٹربلال ...

لاہور(پ ر )پاکستان فلور ملز فورم کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی میں آٹے اور گندم کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹربلال صوفی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے چوکر پر سات فیصد جی ایس ٹی کے خاتمہ کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انہیں فون کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار سے بات مکمل کر لی ہے اور اب چوکر پر جی ایس ٹی کا نفاذ نہیں ہوگا۔ڈاکٹربلال صوفی نے وزیر اعلیٰ کو اسی ٹیکس کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے اسحاق ڈار سے بات کی۔اس پر بعد میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی اور اب ملیں اپنا معمول کا کام جاری رکھیں گی۔

مزید : صفحہ آخر