میثاق جمہوریت درا صل میثاق خیانت ہے، حامد رضا

میثاق جمہوریت درا صل میثاق خیانت ہے، حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ میثاق جمہوریت درا صل میثاق خیانت ہے۔حکمران اشرافیہ ایک دوسرے کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے۔حکمران ظلم اور جرم کی علامت بن چکے ہیں۔میگا کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچایا جائے۔ نیب کی تازہ رپورٹ نے سیاسی ٹھگوں کے داغدار چہرے بے نقاب کردیئے ہیں۔ کرپٹ سیاستدانوں کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ جو جیل کے حقدار ہیں وہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ اب اقتدار کی نہیں احتساب کی باری ہے۔طالبان اور افغان حکومت مذاکرات خوش آئند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمات اہلسنّت کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا اور دوسرے مرکزی رہنماؤں سید جواد الحسن کاظمی ، صاحبزادہ حسن رضا ، مفتی محمد حسیب قادری ، مولانا وزیر القادری ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ، ارشد مصطفائی ، ملک بخش الٰہی اور مفتی محمد رمضان جامی نے میاں فہیم اختر کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ک اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔رہنماؤں نے کہا ہے کہ میاں فہیم اختر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

مزید : صفحہ آخر