مسلم لیگ (ق)کی قیادت کا سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار

مسلم لیگ (ق)کی قیادت کا سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار محمد عبدالقیوم خان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں ان کے صاحبزادے سردار عتیق احمد خان سے دلی طور پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : صفحہ اول