چین افغانستان کو عسکری ساز و سامان فراہم کر ے گا، شی چن پنگ

چین افغانستان کو عسکری ساز و سامان فراہم کر ے گا، شی چن پنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی)چینی صدر شی چن پنگ نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین سکیورٹی آلات کے علاوہ افغان فورسز کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے یہ اعلان کابل حکومت اور طالبان کے درمیان پہلے رسمی مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ان مذاکرات کی میزبانی کی تھی، جب کہ امریکا اور چین ان مذاکرات میں مبصر کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ بیجنگ حکومت کی خواہش ہے کہ افغانستان میں سلامتی کے حوالے سے استحکام پیدا ہو تاکہ چین کے مغربی حصوں میں متحرک مسلم شدت پسند گروہوں کو کمک نہ مل سکے۔

مزید :

صفحہ اول -