وزیراعظم اورمود ی کے مابین ملاقات مثبت رہی، دونوں رہنماؤں نے سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ،سرتاج عزیز

وزیراعظم اورمود ی کے مابین ملاقات مثبت رہی، دونوں رہنماؤں نے سرحدی کشیدگی کم ...

اوفا (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمود ی کے درمیان ملاقات مثبت رہی، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو 15روز میں چھوڑنے اور لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ جمعہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات مثبت رہی، ملاقات میں دونوں ملکوں نے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا۔ دیرینہ مسائل پر مذاکرات جاری رکھنے ، عوامی رابطوں کے فروغ، لائن آف کنٹرول ارو ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے اور غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو 15روز میں چھوڑنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا اتفاق تھا کہ ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔

مزید : صفحہ اول