سی این جی اسٹیشنوں کیلئے سپلائی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سی این جی اسٹیشنوں کیلئے سپلائی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج صبح سے سی این جی اسٹیشنوں کو سی این جی کی سپلائی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اسٹیشن سحر اور افطار کے اوقات میں 4سے 6گھنٹے بند رہے، تاہم اس کے علاوہ باقی اوقات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔ اس بارے سی این جی مالکان اور گیس حکام کے درمیان معاملے طے پائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ اور کیپٹن شجاع انور نے کہا ہے کہ آج صبح سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل رہے ہیں جو سحر اور افطار کے اوقات کے علاوہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ رمضان میں سٹیشن 21 گھنٹے روزانہ جبکہ اس بعد 24 گھنٹے کھلے رہینگے۔ عید کے موقع پر بھی پنجاب بھر میں گیس دستیاب ہو گی جس سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو ریلیف ملے گا۔سی این جی سٹیشن کھلنے میں دو دن کی تاخیر بندرگارہ پر تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تھی۔

نوٹیفکیشن جاری

مزید : صفحہ آخر