ظفروال، نالہ ڈیک میں تغیانی ،سیلابی پانی کا ریلامنگوال بند سے گزر گیا

ظفروال، نالہ ڈیک میں تغیانی ،سیلابی پانی کا ریلامنگوال بند سے گزر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ظفروال (نمائندہ پاکستان) مون سون کی آمد نالہ ڈیک تغیانی سیلابی پانی کا ریلامنگوال بند سے کراس کر گیا۔تفصیلات کے مطابق ظفروال اور گردونواح مون سون کی آمد کے ساتھ ساتھ نالہ ڈیک کا سیلابی پانی بھی میدان میں آگیاگزشتہ روز بھارت کی جانب سے نالہ ڈیک میں تقریباً 33ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جو بے قابوہو کر منگوال کے قریب حفاظتی بند کے اوپر سے کراس کر گیا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ جانے کا خدشہ پیداہو گیا ہے دوسری طرف ایک سال قبل نالہ ڈیک کا سیلابی پانی سے ٹیرھا کے مقام پرٹوٹنے والا بند تاحال مکمل نہ ہو سکاہے، بند پر نالہ ڈیک سے ہی ریت اٹھاکربند باندھاجارہاہے اور ریت کے بند پر تھوڑی تھوڑی مٹی ڈال کر پتھر لگایاجارہا ہے جو آنے والوں دنوں میں نالہ ڈیک میں شدید تغیانی اور درجنوں دیہاتوں کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔
ظفروال

مزید :

صفحہ آخر -