پرائیویٹ حج سکیم کے فارم جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 17جولائی مقرر

پرائیویٹ حج سکیم کے فارم جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 17جولائی مقرر

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کے حج فارم جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 17جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی ،ہوپ حج فارم جمع کرانے کی تاریخ24جولائی دے چکی ہے حج آرگنائزر 24جولائی کی تاریخ کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں حج سکیم کے 5فیصد پرفارمنس گارنٹی کے لیے بنک اکاونٹ کھولنے اور انشورنس کمپنی نے بنک گارنٹی بنانے کے لیے 12سے15دن مانگ رکھے ہیں اب تک 5فیصد حج آرگنائزر بھی بنک گارنٹی نہیں بنا سکے ،وزارت کی طرف سے 17جولائی کی آخری تاریخ کا سرکلر جاری ہونے کے بعدملک بھر کے حج آرگنایزر میں اضطراب کی شدید لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے 17جولائی کو حج فارموں کا ڈیٹااور ثمری فارم لینا ہے تو پرفارمنس گارنٹی کے بغیر لے لیے جائیں حج آرگنائزر انشورنس کمپنیوں کی وجہ سے مجبور ہیں وزارت اگر 17تاریخ کو آگے نہیں کرنا چاہتی تو انشورنس کمپنی کو ہدایت کرے وہ ایک دو دن میں بنک گارنٹی جاری کرے ورنہ 24جولائی ہی آخری تاریخ رکھی جائے۔

مزید : صفحہ آخر