برطانوی حکومت کا وائٹس ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا وائٹس ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) تیونس اور فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اور سماجی دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے برطانوی حکومت نے وائٹس ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا برطانوی حکومت اس سافٹ وئیر پر مکمل پابندی لگانے کے بارے منصوبہ تیار کر رہی ہے جس کے باعث ایپ سے کسی قسم کی پیغام رسانی کا راستہ بند ہو جائے گا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر وزیر اعظم منتخب ہوا تو ایسے پیغام رسانی کے رابطوں پر پابندی لگائی جائیگی جس سے دہشت گرد ایک دوسرے سے رابطہ رکھ سکیں یہ اقدام اسی وعدے کو پورا کرنے کی ایک کڑی ہے اس قانون کی منظوری کے بعد آن لائن سروسز واٹس ایپ، گوگل اور ایپل کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات کوخفیہ ایجنسی مانیٹر کریگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -