لندن میں ٹیوب ٹرین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال کر دی

لندن میں ٹیوب ٹرین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال کر دی

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ کے شہر لندن میں ٹیوب ٹرین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال کر دی جس سے نظام زندگی سخت متاثر ہو گیا ہے سرکاری ملازمین دفاتر جانے کیلئے ٹرانسپورٹر تلاش کرنے کیلئے خوار ہوتے رہے شہریوں کو منٹوں میں منزل تک پہنچانے والی ٹرینیں بند ہونے سے لاکھوں مسافر سخت اذیت کا شکار ہیں گزشتہ دو روز سے جاری اس احتجاج کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا لندن کے میئر بورس جانسن نے ٹیوب ٹرین کے ملازمین کی ہڑتال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہڑتال سے لاکھوں شہری براہ راست متاثر ہو رہے ہیں بسوں میں بے پناہ رش ہے ہڑتالی یونین فوری طور پر ہڑتال ختم کرے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی زیر زمین چلنے والی ٹرین یونین کے ملازمین اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال کر چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر