ایران خطے میں پیش قدمی سے بازرہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے، سعودی عرب

ایران خطے میں پیش قدمی سے بازرہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے، ...

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں پیش قدمی سے باز رہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے اردن کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی فوجی و اقتصادی طاقت ہے جبکہ خطے میں کسی بھی ملک کو سعودی عرب سے الجھنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی خطے میں بالادستی کے لیے پیش قدمی کسی صورت قبول نہیں کی جائے، دوسری صورت میں یمن میں سعودی مداخلت روایتی حریف ایران کے سامنے ہے۔

مزید : صفحہ اول