ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی،رم جھم سے موسم خوشگوار

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی،رم جھم سے موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار ) وفاقی و صو بائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے گزشتہ روز لاہور میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں اورٹھنڈی ہوا کے ساتھ کہیں رِم جھم اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔ قصور ، ڈسکہ ، سیالکوٹ ، میانوالی ، کندیاں ، مالاکنڈ میں بھی تیز بارش نے پیاسی زمین کو سیراب کردیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ، اسلام آباد/راولپنڈی، لاہور،ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا میں کہیں کہیں، سبی، ژوب، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دالبندین، سکھر ، روہڑی، دادو، لاڑکانہ 44 اور موہنجوداڑو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -