پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

 اوفا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی۔ شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک کے سربراہوں نے پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی رکنیت دیئے جانے کے عمل کے آغاز کے بارے میں دستاویز پر دستخط کئے۔ دستاویز پر روس، چین، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہوں نے دستخط کئے۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کا درجہ حاصل تھا۔ قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے مشترکہ قرارداد کی منظوری بھی دی۔ قرارداد میں یوکرائن میں امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول