آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور(وقائع نگارخصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا آج رات چار روزہ سرکاری دورے پرلاہورسے چائنہ روانہ ہو گئے۔آئی جی پنجاب اپنے دورہ چین کے دوران پنجاب میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے چین کے سینےئر سیکیورٹی افسران اورسیکیورٹی ایجنسیزکے ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب کی عدم موجودگی کے دوران چارج ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، نسیم الزمان کے پاس ہو گا۔

مزید : صفحہ اول