کروڑوں روپے کی اراضی کا غیر قانونی انتقال رجسٹریوں میں بے ضابطگیاں

کروڑوں روپے کی اراضی کا غیر قانونی انتقال رجسٹریوں میں بے ضابطگیاں

 لاہور(ارشد محمود گھمن)محکمہ ریونیو سمبڑیال سب رجسٹرار اور رجسٹری محررکروڑوں میں کھیلنے لگے۔ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا، کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی کو غیر قا نونی طریقہ سے منتقل کرنے اوررجسٹریوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ شہباز احمد نے محکمہ ریونیوسمبڑیال کے تحصیلدارو سب رجسٹرار اور رجسٹرری محرر ودیگرعملہ سے ساز باز کرکے مسمی فیاض احمد کا لاکھوں کا ملکیتی 5 مرلہ پلاٹ دھوکہ دہی اور فراڈکے ساتھ اپنے نام منتقل کروالیا۔ فیاض احمدنے محتسب پنجاب کو تحصیلدارعبدالحئی اور رجسٹری محرر عبدالرزاق و دیگر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کیلئے تحریری درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق مسمی فیاض احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی 5مرلہ اراضی کا تیس لاکھ روپے میں سودا شہباز احمد کے ساتھ طے پایا جو کہ شہباز احمد نے 10,000/-روپے بطور بیعانہ ادا کر کے بقیہ رقم 29,90,000/-روپے بوقت رجسٹری سب رجسٹرار کے روبرو ادا کر دیا جائے گا۔جس پر محکمہ ریونیو کے عملہ نے ملزم شہباز احمد کے ساتھ ساز باز کر کے کا غذات پر انگوٹھا جات کروالیے۔اور کہا کہ سب رجسٹرار چھٹی پر ہیں ان کی آمد پر دونوں پارٹیوں کو پیش کرکے رجسٹری پاس کرواتے وقت روبر بقیہ رقم کی ادائیگی کر دی جائے گی۔بعد ازاں شہباز احمد ،زیشان پسران غلام نبی ،رجسٹری محرر عبدالرزاق،محمد عرفان چوکیدار وغیرہ نے سب رجسٹرار عبدالحئی بھٹی کے ساتھ ملی بھگت کر کے مسمی فیاض احمد کی غیر موجودگی میں رجسٹری تصدیق کروالی۔جس پر فیاض احمد نے صوبائی محتسب پنجاب کو تمام ملوث افراد کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دے دی۔

ریونیو سمبڑیال

مزید : صفحہ آخر