الیکشن ٹربیونل ،نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر 50 درخواستوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل

الیکشن ٹربیونل ،نئی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر 50 درخواستوں پر اعتراضات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ہونے والی 280درخواستوں میں سے 50درخواستوں پراعتراضات کی سماعت مکمل کر لی ہے تاہم ٹربیونل کی جانب سے مزید اعتراضات پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل 25جولائی تک ان اعتراضات پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنائے گا۔ کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کر رہاہے،لاہور کی کل 274 یونین کونسلوں میں سے 140یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کل 280اعتراضات پر مبنی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور عام شہریوں کی جانب سے اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ پرانی یونین کونسلوں کی جغرافیائی حیثیت کو قانونی تقاضوں اور عوامی سماعت کے بغیر تبدیل کر دیا گیا جس سے ایک ہی خاندان کئی یونین کونسلوں میں بٹ گئے اور نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے آبادی کے تناسب اور یونین کونسلوں کے وسائل اور مسائل کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا ہے ۔
الیکشن ٹربیونل

مزید :

صفحہ آخر -