ہربنس پورہ، ون ویلنگ کرتے گر کر 16سالہ نوجوان شدید زخمی

ہربنس پورہ، ون ویلنگ کرتے گر کر 16سالہ نوجوان شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ کے علاقہ میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 16سالہ نوجوان حادثہ شکار ہو کر شدید زخمی ہو گیا۔ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی ریحان کے والد منظور نے بتایا کہ وہ ہربنس پورہ کے رہائشی ہیں جبکہ ان کا بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے کالج آنے جانے کے لیے اس کو موٹر سائیکل فراہم کی ہوئی ہے ۔گزشتہ روز وہ کالج سے واپس گھر کی جانب آ رہا تھا کہ رنگ روڈ پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل اس کے قابو سے باہر ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

مزید : علاقائی