ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور(کرائم سیل))ٹریفک انسپکٹر امتیاز ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سمن آباد کا رہائشی انسپکٹر امتیاز ڈار ایک موریہ پل کے قریب ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اچانک وہ گرکر بیہوش ہوگیا اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اطلاع ملتے ہی سی ٹی او لاہورطیب حفیظ چیمہ و دیگر افسران ایک موریہ پل پہنچ گئے اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ انسپکٹر امتیاز ڈار روزہ کھلنے سے دو منٹ پہلے ہی دم توڑ گیا وہ محکمہ کا قمیتی سرمایہ تھا ایسے ایماندار افسران کی ہی محکمہ کو ضرورت ہے ۔ایس پی سٹی کو ہد ایت جا ری کی کے تد فین تک کے تما م تر انتظامات اپنی مو جو دگی میں کر وائیں۔

مزید : علاقائی