پروفیسر ڈکیت گینگ کے2کارندے گرفتار،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

پروفیسر ڈکیت گینگ کے2کارندے گرفتار،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم سیل)گلشنِ راوی پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کرنے والے وقار عرف پروفیسر ڈکیت گینگ کے02ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کار،موٹر سائیکل،نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ اوگلشنِ راوی نے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ G بلاک گراؤنڈکے قریب چھاپہ مار کر ڈکیت گینگ کے02ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 5 لاکھ نقدی،01 مہران کار،01موٹر سائیکل،04 پسٹل اور25گولیاں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان میں وقار اورامین شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے10مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

مزید : علاقائی