بھا ٹی کے علاقہ میں35 اور مزنگ سے 24 سالہ اشخاص کی نعشیں برآمد

بھا ٹی کے علاقہ میں35 اور مزنگ سے 24 سالہ اشخاص کی نعشیں برآمد

لاہور(کرائم سیل)بھا ٹی چو ک میں 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہی گیروں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ لاش کو قبضہ میں لے لیا ۔ لاش کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔علاوہ ازیں مز نگ کے علا قہ میں 24سا لہ رزاق کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفی نشئی اور یہ مغل پو رہ کا رہا ئشی تھا ، بظاہر اسکی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ متو فی کے بھا ئی مشتا ق کی درخو است پر لاش ورثا کے حو الے کر دی ۔

مزید : علاقائی