پنجاب ، 24گھنٹوں میں 618ٹریفک حادثات،521شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 618ٹریفک حادثات،521شدید زخمی
  1. لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 618ٹریفک حادثات میں521شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ223افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران11افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں270ڈرائیورز ،14کم عمرڈرائیور،370مسافراور115پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں81متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں66حادثات میں77 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی