قتل ہونیوالے ڈاکٹر جاویداور انکی اہلیہ کی قاتلوں سے جان پہچان تھی

قتل ہونیوالے ڈاکٹر جاویداور انکی اہلیہ کی قاتلوں سے جان پہچان تھی

لاہور(کرائم سیل) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ریلوے کے سابق ڈاکٹر ستر سالہ ڈاکٹر سید جاوید زیدی اور انکی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم مقتولین کے جاننے والے تھے ۔پولیس کو مقتولین کے گھر سے کئی ایسے شواہد ملے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ ملزموں کو مقتولین نے خود گھر آنے کی اجازت دی ۔پولیس کو مقتول ڈاکٹر جاوید زیدی کے فون کے ڈیٹا سے بھی دو ایسے نمبر ملے ہیں جہاں سے انہیں کئی بار فون کیا گیا ۔ اس بارے میں تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش کئی پہلوؤں سے کی جارہی ہے ۔فرقہ وارانہ دہشت گردی کے پہلو کے علاوہ جائیداد کے معاملات کو بھی چیک کیا جارہا ہے ۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اس بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزموں نے قتل کے لئے تیز دھار آلے کا استعمال کیوں کیا اور مقتولہ کوثر زیدی کو بیسمنٹ میں لے جاکر قتل کرنے کی کیا وجہ تھی ۔اس واردات کے بارے میں مقتولین کے محلہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے واردات کے وقت کسی قسم کی چیخوں کی آوازیں نہیں سنیں۔

مزید : علاقائی