نئے ڈرائیونگ کورسز سے حادثات کم اور ٹرریفک کا بہاؤ بہتر ہو گا ،فاران بیگ

نئے ڈرائیونگ کورسز سے حادثات کم اور ٹرریفک کا بہاؤ بہتر ہو گا ،فاران بیگ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سنٹرل زون روڈ سیفٹی ڈرائیونگ سکولز نے بین الاقوامی معیارکے نئے ڈرائیونگ کو رسز متعارف کروائے ہیں۔ ،جو پاکستان میں قو می شاہرات پر ہونے والے ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور ٹریفک ڈسپلن کوبہترکرنے میں اہم کردار ادا کر یں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے سنٹرل زون لاہور کے روڈ سیفٹی اداروں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا نصاب موجودہ اور نئے روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی ایجوکیشن،کے علاوہ ان میں ڈرائیونگ کی صلاحتیو ں میں بھی اضافہ کا سبب ہو گا جس نہ صر ف ٹریفک حادثات میں کمی ہو گی بلکہ ٹریفک ڈسپلن میں بھی بہتری آئی گی۔روڈ سیفٹی تر بیتی پروگرام میں موٹروے پولیس کے پیشہ ورانہ ،اچھے تعلیم یافتہ اور اقوام متحدہ سے تربیت یافتہ سٹاف، بین الاقوامی معیار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کے مطابق معیاری تربیت فراہم کرتاہے ۔جس میں جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹرز ، مکینیکل لیب اور ڈرائیونگ ٹریک سے استفادہ حا صل کیا جاتا ہے۔

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ موٹروے پولیس ان تر بیتی اداروں میں روڈ یوزرز کو پیشہ ورانہ ڈرائیونگ ٹریننگ کے علاوہ اخلاقیات ، سٹریس مینجیمنٹ ، انسانی اقدار، صفائی و ستھرائی جیسے اوصاف کو بھی باقا عدہ تر بیت کاحصہ بنا رہی ہے۔

مزید : علاقائی