شہریوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا روشن پاکستان مہم کی بے حد پذیرائی

شہریوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا روشن پاکستان مہم کی بے حد پذیرائی

 لا ہور ( وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ روشن پاکستان مہم کے پہلے 4دنوں میں 5377موٹر سائیکلوں کے بلب تبدیل کےئے گئے ۔سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کی روشن پاکستان مہم کی شہریوں نے بے حد پذیرائی کی سی ٹی او نے عید الفطر کے بعد 2ہفتوں کیلئے مہم دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔یہ کیمپ اہم شاہراہوں سمیت شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہریوں کی موٹر سائیکلوں کے بلب مفت تبدیل کرنے کیلئے روشن پاکستان مہم کا آغار کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،پولیس افسران صحافیوں اورشہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ۔کیمپ میں چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر شرکاء نے موٹر سائیکل سواروں کے بلب تبدیل کےئے اس دوران ٹریفک آگاہی لیکچر بھی دیا گیا۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی اوراس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفر مناسب ہیڈ لائٹس ہونے سے حادثات میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔ روشن پاکستان مہم کو شہریوں نے بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس حقیقی معنوں میں پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے نعرے پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی