ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق سمن آباد نیازی سٹریٹ کے رہائشی بلال انور کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 13لاکھ 80ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے نشتر کالونی میں واقع گورمے بیکری سے سے تین ڈاکو تین لاکھ اور سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ ،مصطفی آباد میں انجم کی دکان سے ایک ڈاکو 45ہزارسبزہ زار 80فٹ روڈ پر واقع یوٹیلٹی سٹور سے دوڈاکو عملہ اور گاہگوں کو یرغمال بنا کر 33ہزار،گلشن اقبال میں ثنا اللہ کی فارمیسی سے ایک ڈاکو 25ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیا جبکہ شاہدرہ میں مقامی فیکٹری کے منشی سجاد سے 8لاکھ،اقبال ٹاؤن میں احمد رضا اور اسکی فیملی سے 5لاکھ 80ہزار،جنوبی چھاؤنی میں صادقہ سے 3لاکھ 30ہزار،گلشن اقبال میں طارق کی بیوی سے دولاکھ،گلشن اقبال میں ہی عرفان کی فیملی سے 12ہزار،شادباغ میں سلمان سے ایک لاکھ 59ہزار،ستوکتلہ میں عالم گیر سے 85ہزار ستوکتلہ ہی میں انس سے 80ہزار اور شاہدرہ ٹاؤن میں طارق سے مو ٹرسائیکل اور 80ہزارچھین لی گئی جبکہ مستی گیٹ میں امجد،ہربنس پو رہ میں مقدس،فیکٹری ایریا میں عمران،شمالی چھاؤنی میں وقاص کی گاڑیاں اور مصری شاہ میں عامر،لٹن روڈ میں ساجد،ملت پارک میں عرفان،گلشن راوی میں عامر،اقبال ٹاؤن میں مشتاق ،ستوکتلہ میں اشرف،چوہنگ میں عمران،نواب ٹاؤن میں شاہد اور حیات،ہنجروال میں جمشیداور مناواں میں تعظیم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی