7 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقروتبادلوں کا نوٹیفیکشن جاری

7 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقروتبادلوں کا نوٹیفیکشن جاری

 لاہور (کر ا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے 7تھانوں کے ایس ایچ او کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساندہ انسپکٹر شیخ حماد اختر کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا یہاں تعینات انسپکٹر حسین حیدرکو پو لیس لا ئن ، ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او تھانہ ساندہ ، پولیس لائن سے انسپکٹر ناصر علی کو ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن ، انسپکٹر جا وید کو سروررو ڈ تعینا ت، انسپکٹر ظہرالدین بابر کو ایس ایچ اوڈیفنس بی ، جبکہ سب انسپکٹر شہبازکو پو لیس لا ئن سے مغل پو ر ہ تعینا ت کردیا گیا ،ٍ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر حما د اختر کو ایس پی کینٹ امتیا ز سرور کی پر زو ر فر مائش پر فیکٹر ی ایر یا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی