باغبانپورہ،3 مسلح اوباش نوجوانوں کی خاتون سے بد اخلاقی،ایک گرفتار

باغبانپورہ،3 مسلح اوباش نوجوانوں کی خاتون سے بد اخلاقی،ایک گرفتار
 باغبانپورہ،3 مسلح اوباش نوجوانوں کی خاتون سے بد اخلاقی،ایک گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں تین اوباش مسلح نوجوان40سالہخاتون کے گھرمیں گھس گئے اور اسے اسلحے کے زور پر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اورفرار ہو گئے ۔ محلہ داروں کے شور پر ایک لڑکے کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم کے ساتھ متاثرہ خاتون کو بھی حوالات میں بند رکھا۔اور مبینہ طور پر مک مکا کر کے ملزم کو چھوڑ دیا۔خاتون شاہدہ بی بی نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آصف کالونی داروغہ والہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔گذشتہ روز مالک مکان کا بیٹا عاطف زوہیب اور اس کا بھتیجا خالد اچانک گھر میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر خالد نے اس کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،جبکہ باقی دونوں ملزمان اس پر تشدد کرتے رہے۔شور مچانے پر محلہ داروں نے ایک ملزم خالد کو پکر کر پولیس کے حوالے کیا۔ لیکن پولیس نے ملزم کے ساتھ اسے بھی 16گھنٹے تک حوالات میں بند کیے رکھا۔اور رات ہونے پر ملزم کے والد اور رشتہ داروں سے مبینہ طور پر مک مکا کر کے ایک سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوالیے۔اور ملزم کے ساتھ اسے بھی حوالات سے نکال دیا۔اور مقدمہ درج کروانے کیلئے دوبارہ تھانے آنے پر الٹا پرچہ کرنے کی دھمکی دی۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ،آئی جی اور سی سی پی اوپولیس لاہور سے نوٹس لے کر انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی